travel around the world ,fashion ,makeup, cooking, education,artical writing ,health
اتوار، 6 ستمبر، 2020
Tazkira-tul-Awliya --- zikar khair Hazrat Shawana Abida (R.A) ka
تزکرۃُ الاوکیاء
ذکرخیر حضرت شعوانہ عابدہ ؒ کا
یحییٰ بن بسطام ؒ کہتے ہیں کہ ہم حضرت شعوانہؒ کی مجلس میں حاضر ہوتے اور ان کے رونے چلانے کو سنتے۔ میں نے اپنے ایک ساتھی سے کہا کہ کسی وقت ان کے پاس جا کر سمجھائیں کہ اس رونے میں کچھ کمی کر دیں۔ میرے ساتھی نے کہا کہ اچھا جیسے تمہاری رائے ہو۔ ہم ان کے پاس گئے،اور ان سے جا کر کہا۔ اگر تم اس رونے کو کچھ کم کر دو اور اپنی جان پر ترس کھاؤ تو یہ زیادہ بہتر ہے۔ کہ بدن میں کچھ طاقت رہے گی، دیر تک اس سے کام لے سکو گی۔ وہ یہ سن کر رونے لگیں اور کہنے لگیں کہ میری تو یہ تمنا ہے کہ میں اتنا روؤں کہ آنکھ میں آنسو نہ رہے۔ پھر خون کے آنسوؤں سے رونا شروع کر دوں۔ یہاں تک کہ میرے بدن کا سارا خون آنکھوں سے نکلے۔ ایک بھی قطرہ خون کا نہ رہے۔ اور کہنے لگیں کہ مجھے رونا کہاں آتا ہے، مجھے رونا کہا آتا ہے۔ بار بار اس لفظ کو کہتی رہیں کہ مجھے رونا کیاں آتا ہے۔ یہاں تک کے بےہوش ہوگئیں۔
محمدبن معاذ ؒ کہتے ہیں مجھ سے ایک عبادت گزار عورت نے بیان کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں جنت میں داخل ہونے کو جا رہی ہوں۔ وہاں دیکھا کہ سارے آدمی جنت کے دروازے پر کھڑے ہیں۔ میں نے پوچھا، یہ کیا بات ہے۔ یہ سب کے سب دروازہ پر کیوں جمع ہو گئے۔ کسی نے بتایا کہ ایک عورت آرہی ہے جس کے آنے کی وجہ سے جنت کو سجایا گیا ہے۔ یہ سب اس کے استقبال کے واسطے باہر آگئے ہیں۔ میں نے پوچھا وہ عورت کون ہے؟۔ کہنے لگے کہ ایکہ کی رہنے والی ایک سیاہ باندی ہیں، جن کا نام شعوانہؒ ہے۔ میں نے کہا۔ خدا کی قسم وہ تو میری بہن ہے۔ اتنے میں دیکھا کےشعوانہؒ ایک نہایت عمدہ خوشنما اصیل اُونٹنی پر بیٹھی ہوا میں اُڑی آرہی ہیں۔
میں نے ان کو آواز دی کہ میری بہن تمہیں اپنا اور میرا تعلق معلوم ہے۔ اپنے رب سے دُعا کردو کہ مجھے بھی تمہارے ساتھ کر دے۔ وہ یہ سن کر ہنسیں اور کہنے لگیں، ابھی تمہارے آنے کا وقت نہیں آیا۔ لیکن میری دو باتیں یاد رکھنا۔ (آخرت کے) غم کو اپنے ساتھ چمٹا لو،اور اللہ تعالیٰ کی محبت اپنی ہرخواہش پر غالب کر دو، اور اس کی پروا نہ کرو کہ موت کب آئے گی، یعنی ہر وقت اس کے لئے تیار رہو۔ اللہ رب العزت کی کروڑوں رحمتیں ہوں ان پر اور قیامت تک آنے والی ایسی عورتوں پر اور ہماری طرف سے سلام ہو آپؒ کو۔ آمین۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں